وفاقی انسپکٹر ریلوے کی حادثے سے متعلق رپورٹ ، ڈی ایس سکھر ذمہ دار قرار

سکھر(نیشنل ٹائمز ) وفاقی انسپکٹر ریلوے نے منڈودیرو حادثے کا ذمہ دار ڈی ایس ریلوے کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایس ریلوے ڈرائیورز کو تیز رفتاری پرمجبورکرتاہے ، دماغی طورپربھی فٹ نہیں، آپریشنل ڈیوٹی نہیں دی جانی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی انسپکٹر فار ریلوے فرخ تیمور نے ریلوے حادثے سے متعلق رپورٹ جاری کردی ، جس میں کہا کچھ ماہ قبل منڈودیرومیں کراچی ایکسپریس حادثے کا ذمہ دارڈی ایس ریلوے کو قرار دیا گیا تھا ، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر نے ریلوے کی وزارت کو ڈی ایس سے متعلق خبردار کیا تھا ۔ وفاقی انسپکٹرریلوے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ڈی ایس کی موجودگی میں مزید حادثات ہوسکتے ہیں جبکہ رپورٹ میں ڈی ایس ریلوے کو دماغی طور پر ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ڈی ایس ریلوے انجن ڈرائیورز کو تیز رفتاری پرمجبور کرتا ہے ، سکھر سے ملتان تک ریلوے ٹریک تیز رفتاری کے قابل نہیں ،ڈی ایس سکھر کو کسی بھی قسم کی آپریشنل ڈیوٹی نہیں دی جانی چاہیے اور ڈی ایس سکھر کے کسی اسپتال سیدماغی بیماری کے فوری علاج کی ضرورت ہے۔ 19گریڈ کے جونئیر افسر کو ڈی ایس لگانا خلاف قانون ہے جبکہ سینئر جی ایم نثار میمن نے بھی وزیرریلوے کوکئی بار ڈی ایس سکھر کے تبادلے کیلئے لکھا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر