اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پیپلز پارٹی رہنما سید نیر بخاری کا گھوٹکی ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار ۔حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ آخربے حس حکمران بڑھتے ہوئے ٹرین حادثات کی روک تھام کے عملی اقدامات کیوں نہیں اٹھاتے ؟ان کا مطالبہ تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے سے فوری استعفے لیا جائے۔گزشتہ تین سالوں میں ٹرین حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم نے وزیروں کی باز پرس تک نہیں کی۔نالائق کپتان اور نااہل ٹیم ہر ادارہ میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما سید نیر بخاری کا گھوٹکی ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار



