لاہور(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کا خطاب۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کی سپورٹ کا شکرگزار ہوں ۔ عدلیہ میں نئے آئیڈیاز کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے ہمیشہ گائیڈ کیا ۔ چیف جسٹس لاہور کے طور پر کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی ۔ مجھے امید ہے جن کتابوں اور سائٹیشن کا افتتاح کر رہے ہیں مددگار ثابت ہوں گی ۔کمرشل کورٹ آرڈیننس حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹ کا لاہور میں افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ کرونا کی وبا سے 259 ججز متاثر ہوئے ۔کرونا کی وبا کے باوجود ججز نے اپنا کام جاری رکھا اور بہترین نتائج دیے ۔کرونا کی وبا کے دوران ایک سال میں ماتحت عدلیہ کے ججز نے بہترین کارگردگی دکھائی ۔ جوڈیشل اکیڈمی جوڈیشری کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے ۔ ہم نے بہتر سے بہتر کے لیے کافی کام کیا لیکن ابھی کام ختم نہیں ہوا ۔کرونا کی وجہ سے ویبنار کے ذریعے ٹریننگ پروگرام کیے گئے ۔ چیف جسٹس امید ہے کرونا کی وبا کے خاتمے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگز کا آغاز ہو گا ۔
پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹ کا لاہور میں افتتاح کر دیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کا خطاب



