چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا. اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان اور سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے. جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سعید اللہ، سیشن جج ہیومن ریسورس جاوید الحسن چشتی، سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ اور سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر بھی موجود تھے. اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کمرشل معاملات کے جلد فیصلے ملکی ترقی کےلئے بہت ضروری ہیں اور اس سلسلہ میں پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے، انہوں نے کہا کہ اس انقلابی اقدام پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یقینی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں. چیف جسٹس پاکستان نے کمرشل کورٹ کے قیام کو سرمایہ کاری اور ملکی معیشت کے لئے بھی اہم قرار دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر