لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ماحول کو بچانے کا مطلب آج بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے ،آج پوری انسانیت کو ماحول کی بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا، ماحولیات کے عالمی دن پر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ شجر کاری، زمین کی بہتری اور ایکوسسٹم کی بحالی سے ہی انسان کی زندگی میںمعیاری بہتر ی آسکتی ہے درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا میں بھوک ، امراض پیدا اور معیار زندگی متاثر کر رہی ہیں بلدیاتی ادارے اور مقامی حکومتیں ماحولیاتی بہتری اور شجرکاری میں موثر کردار ادا کرسکتی ہیں بلدیاتی ادارے اپنے مقامی علاقوں میں کامیاب شجرکاری اور اس کی دیکھ بھال کرسکتے ہیں پہاڑوں دریاوں، سمندروں، جنگلات اور ان میں رہنے والی حیات کی حفاظت کرنا ہوگی ماحول بچانے کے لئے موثر عالمی اشتراک اور اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی سطح پر مشترکہ کوششوں کو مربوط انداز میں استوار کرنا ہوگاسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر شجرکاری کی تربیت، جذبہ اور شوق دلانے کے اقدامات تحریک بن سکتی ہے اسلام نے ماحول اور شجرکاری کو صدقہ جاریہ قرار دے کر اسے عبادت اور بخشش کاذریعہ بنادیا مسلمانوں کو خاص طورپر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ماحول کی بہتری میں کردار ادا کرنا چاہئے۔
ماحول کو بچانے کا مطلب بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے، شہباز شریف



