آئندہ بجٹ میں تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کرایا جائے، سردار یاسر الیاس خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جون میں پیش ہونے والے بجٹ میں تاجروں کے لئے ایک فکسڈ ٹیکس متعارف کرایا جائے اور ان کے لئے شناختی کارڈ کی شرط بھی ختم کی جائے جس سے ملک میں دستاویزی معیشت کو فروغ ملے گا اور ٹیکس ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیل شعبہ اس وقت ملک کے جی ڈی پی میں 20 فیصد حصہ ڈال رہا ہے لہذا اس شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کرانے سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ ٹیکس کی بنیاد کو بھی وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے ٹیکس محصولات میں اضافہ کرنے کا بہترین طریقہ موجودہ ٹیکس ہندگان پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالے بغیر ٹیکسوں کے ریٹ میں کمی کر کے ٹیکس کی بنیاد کو مزید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسوں کے ریٹ کافی زیادہ ہیں جو ٹیکس کلچر کو فروغ دینے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی راہ میں اہم رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی زیادہ شرح ہمیشہ ٹیکس چوری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے لہذا حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں کے ریٹ میں مناسب کمی کرے جس سے ٹیکس کلچر کی حوصلہ افزائی ہو گی کیونکہ کم ریٹ کی وجہ سے لوگ خوشی سے ٹیکس دینے میں ترغیب محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رینٹل انکم پر 37 فیصد تک ٹیکس عائد ہے جو بہت زیادہ ہے ۔ اس وجہ سے تاجر برادری کیلئے دکانوں کرا یے بہت بڑھے ہیں اور عوام کیلئے مہنگائی میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے بجٹ میں حکومت رینٹل انکم پر عائد ٹیکس میں مناسب کمی کرے جس سے کاروبار کرنے کی لاگت کم ہو گی ، مہنگائی نیچے آئے گی اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی بہتر فروغ ملے گا۔ فاطمہ عظیم، سینئر نائب صدر اور عبد الرحمن خان نائب صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان میں 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کئی ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے جس سے پیداواری لاگت اور مہنگائی میں گئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا ، تائیوان اور متحدہ عرب امارات میں میں جی ایس ٹی صرف 5 فیصد ہے جبکہ سنگاپور میں 7 فیصد ، سری لنکا میں 8 فیصد، ایران میں 9 فیصد اور ویتنام میں 10 ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں عوام اور کاروباری طبقے کو جی ایس ٹی کے زیادہ ریٹ کی وجہ سے متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جون میں پیش ہونے والے بجٹ میں جی ایس ٹی کو کم کر کے 10فیصد سے نیچے لائے تا کہ کاروبار کی پیداواری لاگت کم ہو، مہنگائی میں کمی ہونے سے عوام کو ریلیف ملے اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر