مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان کا قتل، پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان محمد امین ملک کے قتل پر شدید مذمت کی ہے، پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان محمد امین ملک کے قتل پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امین ملک بھارتی قابض فوج کی غیر قانونی تحویل میں تھا،ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے جنوری سے اب تک 50 معصوم کشمیریوں کو قتل کیا، کشمیریوں کو نام نہاد سیکیورٹی آپریشن کے نام پر جعلی مقابلوں میں مارا گیا، تدفین کے لیے شہدا کی میتیں واپس کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ہندوستانی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے، معصوم کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال جدوجہد کو دبا نہیں سکتا،پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر