لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہا ن کا بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری اور پوری سندھ حکومت “اگا دوڑ پیچھا چوڑ” فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری پانی چوری، بڑھتے مثبت کرونا کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے اوٹ پٹانگ باتیں کر رہے ہیں۔ آج پھر بلاول زرداری نے نیب سے بچنے کے لیے این آر او کا ڈھکا چھپا ذکر کر دیا۔ دوسری طرف سندھ کی عوام صاف پانی، ادویات اور عزت نفس کو ترس رہے ہیں۔بزدار حکومت نے پورے صوبے کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کر دیا ہے۔تھرپارکر میں بچے بھوک اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث جاں بحق ہوتے رہے۔جبکہ آصف زرداری ہر سال علاج کی غرض سے بیرون ملک کے دورے کرتے رہے۔ پیپلز پارٹی کو سینیٹ انتخابات کی طرح آزاد کشمیر انتخابات میں بھی شکست نظر آ رہی ہے۔ اسی لیے بلاول زرداری انتخابی اصلاحات پر بے جا تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔
بلاول زرداری اور پوری سندھ حکومت “اگا دوڑ پیچھا چوڑ” فارمولے پر عمل پیرا ہیں، فیاض الحسن چوہان



