اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بجٹ سازی کا مرحلہ،سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کا بیان آگیا۔سید نئیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت حسب روایت ایک بار پھر آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔آئئ ایم ایف ملازمیں حکومت نے گذشتہ 2 بجٹ بھی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ہی تیار کئے تھے۔اس بار پھر آئی ایم ایف کی شرائط کو مدنظر رکھ کر ہی بجٹ کے خدوخال طے کئے جائیں گے۔ عمران خان حکومت کے عوام دوست بجٹ کے کھوکھلے دعوے اب نہیں چلیں گے۔پی ٹی آئی حکومت کے شرح نمو کے دعوے بھی حقیقت کے برعکس ہیں۔پیپلز پارٹی حکومت کے دورمیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا۔روزگار فراہمی یقینی بنانے والی پیپلز پارٹی کروڑ ملازمتوں اور پچاس لاکھ گھروں کے وعدے یاد دلاتی رہے گی ۔عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت ہی عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرتی ہے۔مہنگائی کا ریکارڈ سطح تک بلند ہو گیا ہے بے عوام الناس بے روزگاری اور غربت کے سونامی میں ڈبو دیے گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی حکومت حسب روایت ایک بار پھر آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے



