فریال تالپور نے اسلام آباد کے علاقے ترنول پہنچ کرسیاسی شخصیت چودہری امجد علی سے ان کی والدہ کی رحلت پر تعزیت کی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے اسلام آباد کے علاقے ترنول پہنچ کر وہاں کی سیاسی شخصیت و معزز چودہری امجد علی سے ان کی والدہ کی رحلت پر تعزیت کی۔ فریال تالپور نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقعے پر چودہری امجد علی کا کہنا تھا کہ وہ فریال تالپور صاحبہ کے شکرگذار ہیں، جو ہمارے غم میں شریک ہونے کے لیے آئیں اور ہماری مرحوم والدہ کے لیئے دعا کی۔ اس موقعے پر سابق مملکتی وزیر سردار سلیم حیدر، شہزاد افتخار، آصف شفیق ستی، ندیم اصغر کائرہ، چودہری محمد ریاض، راجہ کامران اور سردار اشعر حیات بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے۔ سوگوار خاندان کے دیگر ارکان چودہری طارق گجر، چودہری اختر علی اور چودہری واجد علی کے علاوہ پی ایم ایل-این کے سابق ارکان اسمبلی ملک افتخار اور ملک ابرار بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر