جاپانی قونصل جنرل کی پاکستانی تاجروں کو باہمی تجارت کے فروغ کی دعوت

کرا چی (نیشنل ٹائمز) میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے H.E. Toshikazo Isomura ، کراچی میں جاپان کے قونصل جنرل ، کے تبصرے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی پاکستان۔ جاپان بزنس کو نسل کے شرکاء کو دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی پوٹینشل پر بریفنگ دی ۔ H.E. Toshikazo Isomura نے اردو زبان میں روانی کے ساتھ گفتگو کر کے حاضرین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا اور زیادہ تر اجلاس اردو میں کروانا ممکن بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو دونوں ممالک کے مابین غیر روایتی مصنوعات کی تجارت کو بھی فروغ دینا چاہیے ۔ انہوں نے فوڈ پروڈکٹس اور آئی ٹی صنعتوں میں مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر خصوصی طور پر زور دیا۔ H.E. Toshikazo Isomura نے پاکستان میں امن و امان کی بہتری کی صورتحال پر خوشی کا اظہار کیا ، کیونکہ اس سے زیادہ جاپانی کمپنیاں پاکستان آسکیں گی۔میاں ناصر حیات مگوں نے H.E. Toshikazo Isomura کو ا ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ان کو آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن فار آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس (PASHA) کے ساتھ رابطے قا ئم کرنے کے لئے سپورٹ کی پیشکش کی۔ انہوں نے H.E. Toshikazo Isomuraکو فیڈریشن ہا ئوس دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا اور ان کو دوبارہ دورہ کرنے کی دعوت دی۔ میاں نا صر حیات مگو ں نے کہاکہ جب COVID سے متعلق پابندیاں ختم ہوجائیں تو ہمیں اعلیٰ سطحی دوطرفہ تجارتی نمائشوں کا بھی منصوبہ بنانا چا ہیے ۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف لاکھانی نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ جاپان بیرونی تجارتی ادارہ (JETRO) کو پاکستان میں زیادہ سرگرم ہو،کیونکہ زیادہ پاکستانی تاجر جاپان کے ساتھ کاروبار اور تجارت کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان ۔جاپان بزنس کونسل کے چیئرمین رمیز ستار نے کہا کہ جاپانی مصنوعات بہترین معیار کی حامل ہیں اور ان کے کاروباری طر یقہ کار بہت عمدہ اور منصفانہ ہیں۔ایف پی سی سی آئی کی خواہش ہے کہ مزید جاپانی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ کاروبار کریں اور اس سطح پر دوطرفہ تجارت کو لے جا ئیں جو کہ دونو ں ملکوں کی بڑی آبادیوں کی ڈیمانڈ اور پوٹینشل سے ہم آہنگ ہو۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر