رانی کھیت کی بیماری سے انسان متاثر نہیں ہوتے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ رانی کھیت کی بیماری سے انسان متاثر نہیں ہوتے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا ہے کہ مرغیوں کی بیماری رانی کھیت سے انسان متاثر نہیں ہوتے اور اس حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مرغی کھانا محفوظ اور یہ وائرس ہر سال آتاہے جس سے بہت ساری مرغیاں مرجاتی ہیں۔ ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ اس بیماری سے مرغیوں کی اموات روکنے کے لیے حکومت کچھ نہیں کرتی۔ انھوں نے بتایا کہ جب بھی مرغی لینے جائیں،مرغی خود جاکر کٹوائیں۔ باہر سے مرغی کھانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ متعلقہ ادارے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کررہے ہیں۔ ڈاکٹر قیصر کا کہنا تھا کہ جس کنٹینر میں مرغی کو کاٹ کر ڈالا جاتا ہے وہاں انتہائی گندگی ہوتی ہے۔ پولٹری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا ہوتا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نے مزید بتایا کہ رانی کھیت کی بیماری روکنے کے لیے مرغیوں کو ویکسین دینا ضروری ہے۔ یہ بیماری ہجرت کرکے آنے والے پرندوں سے لگتی ہے۔ پولٹری فارمز کے معیار کو بھی بہتر بنانا اہم ہوگا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر