سندھ ہائی کورٹ،فیصل واڈا کے وکیل کی حکم امتناع کی استدعا پھر مسترد،مزید تیاری کی ہدایت

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ ہائی کورٹ نے فیصل واڈا کے وکیل کی حکم امتناع کی استدعا پھرمسترد کرتے ہوئے ان کے وکیل کو تیاری کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کیس کی مثال موجود ہے، یہ عدالتی حدود کا معاملہ اور ٹیکنیکل مسئلہ ہے،دو ہائی کورٹ الگ الگ نہیں جاسکتیں، اب تو چھٹیاں ہو رہی ہیں، کیس اگست میں سنیں گیاورفی الحال حکم امتناعی جاری نہیں کرسکتے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں فیصل واڈا کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست ہم سن بھی سکتے ہیں یا نہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نیعدالت کوبتایا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کوحقائق کا جائزہ لے کر فیصلے کاحکم دیا۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصل واوڈا کے وکیل کومطئمن کرنا ہوگا۔ عدالت نے فیصل واڈا کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کو اگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے اختلاف ہے تو اپیل دائر کرتے،ہم اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کو کیسے کالعدم قرار دے سکتے ہیں،یہ درخواست عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے،آپ نظر ثانی درخواست وہیں دائر کرتے،یہ عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کو بائی پاس نہیں کرسکتی اوراسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے،آپ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کیسے آسکتے ہیں۔ بیرسٹر معیزاحمد نے عدالت کو بتایا کہ حلف نامہ چونکہ کراچی میں جمع کیا اس لیے یہاں کیس چلانا چاہتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف کیس کی مثال موجود ہے، یہ عدالتی حدود کا معاملہ اور ٹیکنیکل مسئلہ ہے،دو ہائی کورٹ الگ الگ نہیں جاسکتیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اب تو چھٹیاں ہو رہی ہیں، کیس اگست میں سنیں گے اورفی الحال حکم امتناعی جاری نہیں کرسکتے۔ عدالت نے فیصل واڈا کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر