اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) بھارت پاکستانی ہندو خاندان کے قتل کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 10 جون کو سماعت کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ شرمتی مکھنی نے اہل خانہ کے قتل کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
بھارت میں پاکستانی ہندوں کے قتل کا کیس سماعت کیلئے مقرر



