حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔کراچی کے جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو گردوں میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا ہے۔گزشتہ روز حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا ان کے گھر کو سب جیل بنا دیا جائے۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گےاور کامیاب بھی ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر