وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ حکومت کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔ سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان کی ذمہ داری ہے کہ اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرائیں جبکہ انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ آج پارٹی کا جو رکن غیر حاضر رہا اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت ایکشن لیا جا سکتا ہے، عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے عدم اعتماد کا فیصلہ کردیا، اپوزیشن کے انکار کے بعد اب اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں رہی، ملک میں کوئی وزیراعظم نہیں۔



  تازہ ترین   
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم
مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے: ترکیہ
امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش
وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنیکی درخواست، حافظ نعیم کا انکار
حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر