لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ میںالیکٹرک گاڑیوں کے بارے پالیسی کے بارے میں درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں رپورٹ داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ دنیا بھر میںالیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں ان گاڑیوں کے بارے ابھی پالیسی سامنے نہیں آئی۔ کچھ معلوم نہیں ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کیسے ہوگی ۔عدالت حکومت سے الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق رپورٹ طلب کرے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے بارے پالیسی کے بارے میں درخواست پر سماعت



