آئندہ بجٹ میں ریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ،چوہدری محمود الاحد صدر پریم یونین ورکشاپس

لاہور(نیشنل ٹائمز)پریم یونین ورکشاپ کا خصوصی اجلاس زیر صدارت چوہدری محمود الاحدصدر پریم یونین ورکشاپس منعقد ہوا۔ اجلاس چیئرمین پریم یونین ضیاء الدین انصاری نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں کام کا جائزہ لیاگیا اورمزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے جاری کام کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز آئیں ۔مزدوری کے حقوق کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے اہم امور طے کئے گئے ۔ اجلاس میں چیئرمین ضیاء الدین انصاری نے ہدایات جاری کیں اور یونین کو مضبوط اور منظم کرنے کے حوالے سے کہا کہ آئندہ یونین کے امور کو دیکھنے کے لیے چوہدری محمودالاحد سرابراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ جس میں رشید احمد باوجو،رفیق اعوان، صفدر چوہدری ،محمد ارشد ،محمد مشتاق خان ، میاں ادریس ،اشفاق کان ، جاوید اقبال،محمد اسلم ،محمد عظیم ہوں گے ۔ اجلاس میں عہدیداران اور ذمہ داران یونین نے ریل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔ پی ایم پیکیج ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ ریلوے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے بجائے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔ گزشتہ کئی برسوں سے ریلوے ملازمین کو ٹی اے اور گریجویٹی کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جبکہ تعمیراتی فنڈز کے نام پر تنخواہوں سے پانچ فیصد ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے،اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کا جس پیکیج کا وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے پاکستان ریلوے میں فوری طور پر اس پر عمل درآمد کروایا جائے۔چوہدری محمود الاحد صدر پریم یونین ورکشاپس نے عہدیداران یونین اور ورکرز کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کیلیے ہرجگہ آواز اٹھائیں گے۔جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو حقوق سے محروم رکھا گیا تو وہ بنگلوں میں رہنے والوں کو بھی چین سے نہیں رہنے دیں گے۔ملک میں اگر کوئی خوشحالی نظر آتی ہے تو اس کی وجہ مزدوروں کی دن رات کی محنت ہے ،حکومت تین سال میں اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکی اورنہ ہی لیبر پالیسی بنا سکی ہےجس کی پوری یونین مذمت کرتی ہے ۔ حکومتی خسارہ پورا کرنے کے لیے قومی اداروں کو نج کاری کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر