سینیٹ میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ ’’پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی(ترمیمی ) بل‘‘ کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز) سینیٹ میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ ’’پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی(ترمیمی ) بل‘‘ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ’’ایمیگریشن( ترمیمی)بل‘‘ پیش کر دیا گیا جسے چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ، اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل’’ایمیگریشن( ترمیمی)بل 2021 ‘‘پیش کیا ، چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل ’’پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ( ترمیمی) بل 2021 ‘‘پیش کیا ، اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا تاہم چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ بل اسمبلی سے پاس ہو کر آیا ہے ، یہ آج لیپس ہو جائے گا ، تین مہینے ہو گئے ہیں ، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر بل پر رائے شماری کے لئے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بل میں ترمیم بعد میں ڈال لیں گے ، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ اس سے ریلوے کے سارے منصوبے مستفید ہوں گے سرمایہ کاری بڑھے گی ، عوام کو اور سارے تاجروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، یہ سنگ میل ہے۔ اجلاس کے دوران سینیٹر کہدہ بابر نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) میں کمشنرز اور دیگر اعلی سطح کے عہدوں سے بلوچستان کی نمائندگی کم ہونے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پیش کیا جس کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے پالیسی میں ترمیم کی ہے ،کمیشن میں دو کمشنر مارچ اور اپریل میں ریٹائرڈ ہوئے،اس بار کوشش کی جائے گی کہ چاروں صوبوں کو اس میں نمائندگی دی جائے، ہم چاروں صوبوں کو نمائندگی دیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر