اوکاڑہ یونیورسٹی پاکستان کی 344 جامعات میں 138 نمبر پہ آ گئی

اوکاڑہ(نیشنل ٹائمز)اوکاڑہ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق سپین کی ایک با اعتماد رینکنگ ایجنسی ویبو میٹریکس نے اوکاڑہ یونیورسٹی کو پاکستا ن کی 344 جامعات میں 138 جب کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں 14039 نمبر دے دیا ہے۔ اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے کوالٹی انحینسمنٹ سیل کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر محمد ارشد کامرانے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی نے پاکستان میں 2015 کے بعد قائم ہونے والی ساری جامعات کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ویبومیٹریکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایجنسی دنیا بھر کی جامعات کو ان کے مقالہ جات، اساتذہ کی کوالیفیکیشن اور طریقہ تدریس کی بنیاد پہ جانچتی ہے۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اس شاندار کامیابی پہ کوالٹی انحینسمنٹ سیل کی کاوشوں کو سراہااور اساتذہ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنی تحقیق اور تدریس کی کوالٹی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ رینکنگ کو اور اوپر لایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے کم فعال عمر کی ایک یونیورسٹی کا اس طرح رینکنگ میں آنا بہت حوصلہ افزاء بات ہےلیکن سفر ابھی رکا نہیں ، ہمیں تحقیق، کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور سائنسی جدت جیسے شعبوں میں کام کر کے دنیا کی صف اول کی جامعات تک پہنچنا ہے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی حکومت پنجاب کےایکٹ 2016 کے تحت معرض وجود میں آئی ۔ ابھی یونیورسٹی میں 17000 طلباء اور 200 اساتذہ درس و تدریس کے عمل میں مشغول ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر