تنخواہوں کی ادائیگی تک کیلئے قرض لینے والی پی ٹی آئی بری طرح ناکام ہوچکی، بلاول بھٹو

کراچی(نیشنل ٹائمز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کا استعمال کیا، حکمرانوں کے جھوٹ کا پول کھل چکا، گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تو آٹا اور چینی مہنگی کیسے ہوگئی۔ جمعرات کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت، افغانستان اور بنگلا دیش سمیت پورے جنوبی ایشیا میں 10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کے اعداد و شمار استعمال کرنے کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے، تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کے پانچ سالہ دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاق میں حکومتی دور کی تکمیل کے بعد سے عام آدمی کی آمدنی مسلسل کم اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعوی کیا اور صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوگیا، عوام گنے کی ریکارڈ پیداوار کے وفاقی حکومت کے دعووں پر کیسے مطمئن ہوں کہ صرف اس ایک سال میں چینی 21 فیصد مہنگی ہوچکی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 60 فیصد تک کے اضافے کا فائدہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ نے اٹھایا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر