ایمن کا نام فوربز ایشیا کی فہرست میں آنے پر منیب کا رد عمل کیا تھا؟جانیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گزشتہ برس پاکستان شوبز انڈسٹری کی تین اہم شخصیات اداکارہ ایمن خان، ماہرہ خان اور عاطف اسلم فوربز ایشیا کے 100 ڈیجیٹل اسٹار کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔حال ہی میں اداکارہ ایمن خان شوہر منیب بٹ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں جلوہ گرہوئیں جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی توقع نہیں تھی ہم اس وقت ترکی میں تھے، میں نے منیب کو اپنے مینیجر کا میسیج دکھایا تو انہوں نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ایمن خان نے بتایا کہ میسج دیکھ کر اپنے مینیجر کو کال کی اور کہا کہ یہ مذاق کا وقت نہیں، میں اس وقت آرام کررہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت لاک ڈاؤن لگنے کے باعث غصے میں تھی لیکن میری کال پر مینیجر نے مجھ سے کہا کہ یہ مذاق نہیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اسے نظر انداز کردیا۔ایمن نے مزید بتایا کہ اگلے روز مینیجر نے کئی کالز کیں جنہیں دیکھ کر میں ڈر گئی، اس پر مینیجر نے مجھ پر غصہ کیا اور انسٹاگرام دیکھنے کا کہا۔بعد ازاں جب میں نے انسٹاگرام دیکھا تو خوش ہوگئی اور منیب کو بتایا جس پر اس نے یہ سن کر خوشی سے اچھلنا شروع کردیا۔خیال رہےکہ اس فہرست میں بھارتی اسٹارز شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، انوشکا شرما،کیتھرائن لینگ فورڈ ،کے جے آپا جیسے دیگر اور بڑے نام بھی شامل تھے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد جہنم واصل
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ
اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ
ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ
ایرانی حکومت کا خاتمہ مرکزی ہدف، مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے: نیتن یاہو کا دعویٰ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر