قطر کے حکمران شاہی خاندان کے رکن و پاک قطر تکافل گروپ کے چیئرمین شیخ علی عبداللہ التھانی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قطر کے حکمران شاہی خاندان کے رکن و پاک قطر تکافل گروپ کے چیئرمین شیخ علی عبداللہ التھانی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،تجارتی و اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے شیخ علی عبداللہ التھانی کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔پاکستان اور قطر کے مابین یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔پاکستان، قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔ شیخ علی عبداللہ التھانی نے وزیر خارجہ کو پاک – قطر التکافل گروپ کا تعارف کراتے ہوئے، پاکستان میں جاری کاروباری سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔شیخ علی عبداللہ التھانی نے کہا کہ پاک قطر تکافل گروپ، پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے پر عزم ہے۔ حکومت پاکستان، اپنی توجہ اقتصادی ترجیحات کی جانب مبذول کیے ہوئے ہے ۔پاکستان، 220 ملین آبادی پر مشتمل وسیع مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ہم بیرونی سرمایہ کو پاکستان میں کاروبار کیلئے “ای ویزہ” سمیت بہت سی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔قطری کمپنیاں، پاکستان میں تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، بنکنگ اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں۔وزیرخارجہ نے عزت مآب امیر قطر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر