پوری دنیا کووڈ 19 کی لپیٹ میں ہے، ای سی او ممالک مل کر خطے کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جا سکتے ہیں ، اسد قیصر

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت کووڈ-19 کی لپیٹ میں ہے، ای سی او کے تمام ممالک مل کر خطے کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جا سکتے ہیں ،ای سی او کے برادر ممالک ثقافت، مذہب اور تاریخ ایک ہے،اس وقت دنیا میں تیزی آرہی ہیں غیر ریاستی عناصر کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے، ریاستوں کا انفرادی کردار کم ہو رہا ہے، عالمی سیاست میں علاقائی تعاون بڑھ رہا ہے، ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے موثر اجتماعی کردار سے عالمی سیاست میں اپنا مقام پیدا کریں اور علاقائی ترقی پر توجہ دیں۔ منگل کو اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پوری پارلیمنٹ اور پاکستان کے عوام کی جانب سے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہماری دعوت پر پاکستان آنے پر شکرگزار ہوں،پوری دنیا اس وقت کووڈ-19 کی لپیٹ میں ہے،عالمی وباء کی اس خطرناک لہر میں ای سی او کے پارلیمانی سربراہان آج اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ای سی او کے تمام ممالک مل کر خطے کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جا سکتے ہیں۔ ای سی او کے برادر ممالک ثقافت، مذہب اور تاریخ ایک ہے 2013 میں پیکو کے ممالک اسلام آباد تشریف لائے تھے،دوسری جنرل اسمبلی کی صدارت سونپنے پر PAECO ممبران کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا پیکو کانفرنس میں شریک اسپیکرز کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا،ای سی او کے برادر ممالک ثقافت، مذہب اور تاریخ ایک ہے،اس وقت دنیا میں تیزی آرہی ہیں غیر ریاستی عناصر کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ریاستوں کا انفرادی کردار کم ہو رہا ہے، عالمی سیاست میں علاقائی تعاون بڑھ رہا ہے، ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے موثر اجتماعی کردار سے عالمی سیاست میں اپنا مقام پیدا کریں اور علاقائی ترقی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے ایشیاء دنیا کا 60حصہ پیدا کرتا تھا جو اب سکڑتا چلا گیا ہے۔ ہمارے ممالک کا جغرافیہ محل وقوع بہت اہم ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر