چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات ۔۔۔ علی حیدر گیلانی کی ویڈیواور مریم نواز کا بیان دھاندلی کاثبوت،درخواست دائر ، اپوزیشن اتحاد کیلئے بری خبرآگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) یوسف رضاگیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا علی حیدر گیلانی کی ویڈیواور مریم نواز کا بیان دھاندلی کاثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق یوسف رضاگیلانی کا سینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ، اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دھاندلی کےالزام پرمریم نواز،علی حیدر کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی ہدایات کےباوجودجدیدٹیکنالوجی استعمال کیوں نہ کی گئی، سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ کرناتوہین عدالت ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیواورمریم نوازکابیان دھاندلی کاثبوت ہے، بیان اور ویڈیو پرالیکشن ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا جائے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے ، اس کی انکوائری کی جائے، یوسف رضاگیلانی کا بطورسینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔خیال رہے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر