سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقہ نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2021ء) : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر
آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عثمان علی اور وحید لشتئی شامل ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے۔ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد آئی ای ڈیز بنانے کے بھی ماہر تھے۔ دہشتگرد بارودی سرنگوں کے ماہر اور دہشتگردوں کو تربیت دینے کے بھی ماہر تھے۔ دہشتگرد عثمان کیپٹن عمر چیمہ اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر