پیپلز پارٹی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا ایل پی جی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل میں کہا ہے کہ حکمران خاندان اور مالیاتی مافیا کے لئے ریلیف اور عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نا منظور ہے ۔عوام دشمنی پر مبنی فیصلہ واپس لیا جائے نیر بخآری نے مزید کہا کہ قوم خوب جانتی ہے کہ مہنگائی پر نیند نہ آنے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم کے دستخطوں سے مہنگائی کو طوفان لایا جاتا ہے۔ حکمران شہریوں کے لئے “مہنگائی بمبار “بن چکے ہیں ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ ملک زیادہ تر آبادی ایل این جی استعمال کرتی ہے۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ بجٹ سے قبل منی بجٹ ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف ملازمین حکومت کی آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے سے مہنگائی میں مزید ازیت ناک اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اللے تللوں کا بوجھ عام لوگوں پر ڈال رہے ۔گھریلو استعمال گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ “نئے پاکستان” میں ہی ممکن ہے۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کا ہر دن عوام الناس پر بھاری ثابت ہوتا ہے۔اشیاء ضروریہ پہلے ہی لوگوں کی دسترس سے بائر کر دی گئی ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ لوگوں کو ازیتیں دینے والوں کا یوم حساب قریب ہے



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر