ن لیگ نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرکے دکھایا تھا، احسن اقبال

لاہور (نیشنل ٹائمز)  پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہم میڈیم ٹرم منصوبہ دے کرگئے تھے، آپ تو وہ مکمل نہ کرسکے، ن لیگ  نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرکے دکھایا تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا   وزیراعظم نے قوم کو بھاشن دیا کہ ہم پیچھے اس لیے رہ گئیکہ ہماریہاں طویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان تھا، پاکستان میں لانگ ٹرم منصوبہ بندی صرف مسلم لیگ ن نے کی ہے، آپ جیسے لیڈروں نے ملک کو تباہ کر دیا ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ3 سال ہو گئے یہ ہمارے 12ویں 5 سالہ منصوبے کو مکمل نہیں کر سکے، جو قرض آپ لے رہیہیں، وہ آنے والی حکومت اور قوم کے لیے پھندا ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ منہگائی ، بیروزگاری اور غربت سیلوگ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا نہیں پا رہے ، آپ نے 13 ہزار ارب روپیکے قرضے لیے، آپ قرضوں کی واپسی سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں، آج ملک میں خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،اس خسارے کو پورا کرنیکیلیے دونوں ہاتھوں سے قرضے لیے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عام آدمی کیلیے کیا  کیاہے؟ بجلی اور گیس کہاں سستی کی ہے؟ناقص پالیسیوں کے باعث آپ کو ہر ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی ، ملک کے تمام مافیاز آپ کے پروں کے نیچے ہیں ۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر