پی ٹی آئی نے زبردستی لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کروائیں، انتخابات آگے نہیں کیے جاسکتے، پیپلزپارٹی رہنمائوں کی پریس کانفرنس

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)پی پی رہنما، صوبائی وزیر برائے تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پوزیشن کمزور ہے۔سعید غنی نے چوہدری لطیف اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا آئین بڑا واضح ہے، انتخابات آگے نہیں کیے جاسکتے، پی ٹی آئی اور این سی او سی آزاد کشمیر کے انتخابات آگے لے جانا چاہتے ہیں، آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے 60 دن پہلے انتخابات کرائے جائیں۔سعید غنی نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو دباؤ میں لاکر وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں، کوویڈ19 کے حالات میں این اے 249 میں انتخابات آگے کرانے کی مخالفت کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر اسمبلی کی مدت 29 جولائی ہے، اس کے دو ماہ میں انتخابات کروانا ضروری ہے، پی ٹی آئی میں زبردستی لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے، نیب سے خوفزدہ کروا کر مزید لوگوں کو شامل کرایا جارہا ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام ضمنی انتخابات اپنے طے شدہ وقت پر ہوئے، آزاد کشمیر میں انتخابات لیٹ کروانا بھاگنے کی کوشش ہے۔دوسری جانب پی پی رہنما چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات ملتوی نہیں کیے جا سکتے، آزاد کشمیر میں شکست پی ٹی آئی کا مقدر بن چکی ہے۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر