حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم ہے، حکمران سب اچھا ہے کی بے حسی کی رپورٹ دے رہے ہیں،شہبازشریف

 لاہور(نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم ہے، عوام بھوکے اور بے روزگار ہیں، حکمران سب اچھا ہے کی بے حسی کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، عوام کو آٹا، گندم، چینی، سبزیاں، خوردنی تیل، مرغی، دودھ، انڈے، ادویات اوردیگراشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہرہوچکی ہیں، حکمرانوں کے روز کرپشن سکینڈلز آئیں گے تو عوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہی ہوگی ، آٹے کی قیمت میں 57 روپے فی کلو اضافہ ہوا ، یہ 73 فیصد اضافہ ہے، چینی کی قیمت 120 اور 130 تک گئی ہے،  100روپے یا 85 فیصد اضافہ چینی کی قیمتوں میں ہوا، دودھ کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہوا، دودھ فی لٹر 108 روپے یا اس سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں، اضافی گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹے کی فراہمی کو جو حکومت یقینی نہ بناسکے، اس کی کرپشن اور نااہلی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے؟۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر