وزیراعظم معاشی حالات سے لاعلم، جھوٹ بول کر ترقی نہیں ہوتی، شاہد خاقان عباسی

کراچی(نیشنل ٹائمز )  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم معاشی حالات سے لاعلم ہیں، جھوٹ بول کر ترقی نہیں ہوتی، ملک کی خدمت کرنے والے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، ملک آئین اور قانون کی بالادستی سے چلتا ہے، ترقی کی الٹی سیدھی باتیں کرنے سے ملک نہیں چلے گا۔  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوملکی معاشی حالات کاعلم نہیں۔ گروتھ کی باتیں کرنے سے ملکی صورتحا ل بہتر نہیں ہوتے۔ حالات ٹھیک ہوتے تو عام آدمی کے حالات بھی اچھے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا کوئی ایسا اقدام نہیں جو ملک کو آ گے لے کر جا سکے۔ ملک کی جی ڈی پی تین سال پہلے کی نسبت کم ہے۔   آج ہماری معیشت کا کیاحال ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ملک میں ترقی غلط بیانیوں سے نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کو درباری وزرا نے بتایا کہ ترقی ہو ر ہی۔ ترقی ہوتی تو مہنگائی کم ہوتی اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوتا۔ ملک  آئین کی بالادستی سے چلتا ہے۔ باتیں کرنے سے ترقی نہیں ہوتی۔ ن لیگ اور آج کے حالات سے موازنہ کریں تو معلوم ہوجائے گا کہ ترقی ہوئی کہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکیڈالنے والے بیرون ملک جا رہے ہیں اور ملک کی خدمت کرنے والے عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمارے خلاف بیبنیاد الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ ملک میں عدلیہ، مقننہ اور میڈیا آزاد نہیں ہیں۔ کیا ہماری خارجہ پالیسی اور معیشت کے فیصلے آزاد ہیں۔ اگر ہم اپنے گھر کو درست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر