لاہور (نیشنل ٹائمز)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے والے سیاسی بیروزگاروں کی بیٹھک میں صرف ناکامیوں کو زیر بحث لایا گیا ہے اور اپوزیشن کے تمام رہنما ایک دوسرے سے بیزار تھے، عوامی مفاد میں تحریکیں چلانے والے جلسو ں کیلئے سوات جیسے ٹھنڈے علاقے کا رخ نہیں کرتے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں بیٹھے لوگ ایک دوسرے سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں،شہباز شریف اور مریم اس کا واضح ثبوت ہیں، حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو میڈیا میں مثبت تاثر دینے کے لئے شہباز شریف اور مریم نواز کی آگے پیچھے چلتے ہوئے کی تصاویر جاری کرنا پڑ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ بنانے کیلئے شہباز شریف اور مریم نواز نے اپنے اپنے طو رپر مولانا فضل الرحمان کو ٹھیکہ دیا ہے اور دونوں کی کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح لندن پہنچ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے متعلق ہرگز غافل نہیں ، سیاسی بیروزگار منفی پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، موجودہ حکومت نے ملک کے بہترین مفاد میں خارجہ پالیسی کی سمت کا تعین کیا ہے اور اس میں کامیابیاں ملی ہیں۔
پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ بنانے کیلئے شہباز ، مریم نے اپنے اپنے طو رپر فضل الرحمان کو ٹھیکہ دیا ہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت



