اسرائیلی وزارت خارجہ کی پاکستان کو دھمکی قابل مذمت، اقوام متحدہ نوٹس لے : جاوید قصوری

لاہور (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے عہد یدار ’’ ایلون یوشیز‘‘ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرار داد کی منظوری پر واویلا کرکے اسرائیل دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی 31مئی کو فلسطین کی تعمیر نو اوراسے مضبوط بنانے کے لے صوبہ پنجاب میں یوم امداد فلسطین مہم چلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم امداد فلسطین میں پاکستان کے غیور عوام دل کھول کر اپنے نہتے اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں۔ پاکستانی قوم کو اس حوالے سے بھر پور جذبہ کے ساتھ عملی تعاون کا اظہار کرنا چاہئے ۔ جماعت اسلامی ، الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے غزہ اور دیگر تباہ شدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس وقت فلسطینی بھایئوں کو ہماری امداد کی اشد ضرورت ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اسرائیل نے تمام اخلاقی، قانونی اور عالمی حدود کو عبور کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری پاکستان کو اسرائیلی دھمکیوں کا نوٹس لے کر کارروائی کرے۔ دنیا میں دہشت گردی کی پشت پناہی اور سر پرستی کرنے والے ممالک کا بھی بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ مسلم ممالک کو غزہ اور کشمیر کے مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے۔ دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کرضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر