اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان کا بیان ۔ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا ملک سے بھاگ جانا نیب کے منہ پر طماچہ ہے۔ سلطنت نیازییہ کے جعلی احتساب کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے ۔، سینیٹر پلوشہ خان نے سوال کیا کہ نیب غیر جانبدار ہے تو شہزاد اکبر وہاں کیا کر رہے ہیں۔ سندھ کے منتخب وزیراعلی سید مراد علی شاہ کا پنڈی میں احتساب ہو رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما سید قائم علی شاہ کو ہراساں کر رہا ہے۔ ممبر قومی سید خورشید شاہ دو سال سے نیب کے پاس یرغمال ہیں۔گزشتہ روز چیئرمین نیب نے جعلی احتساب پر آرڈیننسی صدر سے شاباشی لی۔
زلفی بخاری کا ملک سے بھاگ جانا نیب کے منہ پر طماچہ ہے،سینیٹر پلوشہ خان



