اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے سابق وزیر مملکت ‘پارٹی رہنما مہرین انور راجہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔نیر بخاری نےسوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ ماں کی رحلت اولاد کے لئے شدید صدمہ ہے ،انتہائی دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عنایت کرے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
نیر حسین بخاری کا سابق وزیر مملکت ‘پارٹی رہنما مہرین انور راجہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار



