دورہ عراق کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بغداد میں عراقی وزارت دفاع آمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دورہ عراق کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بغداد میں عراقی وزارت دفاع آمد۔ عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون خطاب الجیبوری نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔عراقی وزارتِ دفاع میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون خطاب الجیبوری سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔یوم پاکستان پریڈ میں عراقی “پیراٹروپرز” کی شرکت ہمارے دو طرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔ وزیر خارجہ نے عراقی وزیر دفاع کو پاکستان کی جانب سے ترقیاتی اور دفاعی شعبوں میں ہر ممکن معاونت و تعاون کی پیشکش کی ۔فریقین کا علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیر خارجہ نے عراقی وزارتِ دفاع میں رکھی “ویزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر