اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر اتحاد کونام نہاد پی ڈی ایم اتحاد قرار دے دیا ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے چنلیج کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے کسی بھی اجلاس میں استعفے لانگ مارچ کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا استعفوں کا اعلان دو ہم خیال جماعتوں کا یکطرفہ اعلان تھا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیربخاری نے مزید کہا کہ دو جماعتی ہم خیال جماعتوں کے خود ساختہ فیصلے نے پی ڈی ایم مقاصد کو نقصان پہنچایا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم چارٹر اور ایکشن پلان پر کاربند ہے نیر بخاری نے کہا کہمولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کے رویہ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کوئئ گفتگو نہیں۔ کرے گی اور نہ ہی پی ڈی ایم کے نمائندہ شہباز شریف سے مزاکرات ہو سکتے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ پنجاب میں 160سے زائد ممبران ن لیگ کے استعفے نہ دینا سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز موجودہ حکمرانوں کو گھر نہیں بھجوانا چاہتے مریم نواز کے حکمرانوں کو وقت دینے کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں نیر بخاری نے کہا یہ دو جماعتی ہم خیال موجود حکمرانوں کو خود وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام پر مسلط رہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ نام نہاد پی ڈی ایم قیادت احتجاجی تحریک چلانا چاہتی ہے نہ لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے نام نہاد پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس کے بعد حکومت کے خلاف کسی ٹھوس اقدام کا اعلان نہیں کیا نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی اپوزیشن کے لئے ووٹ دیئے ہیں شہباز شریف قومی اسمبلی میں پی ڈی ایم چارٹر اورایکشن پلان کے مطابق کردار کریں پی ڈی ایم چارٹر اورایکشن پلان کے تحت وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد تحریک لائیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر اتحاد کونام نہاد پی ڈی ایم اتحاد قرار دے دیا



