وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بغداد میں عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات

بغداد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بغداد میں عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات ہوئی۔د وران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عراقی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان،اور عراق کے درمیان گہرے دو طرفہ، برادرانہ تعلقات ہیں ۔یہ دو طرفہ تعلقات، یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر ،آپ کے جلد دورہ ء پاکستان کے منتظر ہیں۔مذہبی حوالے سے، پاکستانی عوام کا عراق کے ساتھ قلبی لگاؤ ہے ۔ہر سال دولاکھ سے زائد پاکستانی،زائرین مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے نجف، کربلا اور بغداد آتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم کو،حکومت پاکستان کی جانب سے، زائرین کو درپیش سفری و دیگر مشکلات کے ازالے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں ہم اپنی توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔پاکستان اور عراق کے مابین تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی، اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔عراقی وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیر خارجہ نے صحت کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے عراقی وزیر اعظم کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔عراق کی جانب سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کیلئے ایک جامع فریم ورک بنانے کی تجویز دی ۔جس پر عراقی وزیراعظم نے آمادگی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے عراقی وزیراعظم کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں سے آگاہ کیا۔پاکستان، خطے میں دیرپا امن و استحکام اور روابط کے فروغ کیلئےافغان امن عمل کی کامیابی کو ناگزیر سمجھتا ہے ۔وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کے باعث، علاقائی امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم کو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور کشیدگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ عراقی وزیر اعظم جناب مصطفیٰ الکاظمی نے وزیر خارجہ کو عراق آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کرونا وبا کے دوران پاکستان کی جانب سے بھجوائی گئی۔امداد پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا،عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر