اسلام آباد( نیشنل ٹائمز) سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیم نہ بنانے کا کون ذمہ دار ہے ، کیوں پاکستان کے اندر پانی کے ذخائر نہیں بنائے گئے ،عمران خان نے اپنے اڑھائی پونے تین سال کے اندر ایک ڈیم کی بنیاد رکھی ہے۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ، اجلاس کے دوران پانی کے ذخائر کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ اگر پاکستان کے اندر پانی کے ذخائر کے لئے کوشش کی جاتی توہم اتنا پانی جمع کر سکتے تھے کہ ہم ارد گرد کے سارے خطے کو پانی دے سکتے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ہم 74برس میں پانی کے کوئی ذخائر نہیں بنا سکے، آج 27فیصد کل پانی کم ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندرجو نقصانات رپورٹ کیئے جاتے ہیں وہ درست نہیں ہیں،ان کے پاس دوفیصد پانی اضافی جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیم نہ بنانے کا کون ذمہ دار ہے ، کیوں پاکستان کے اندر پانی کے ذخائر نہیں بنائے گئے ،عمران خان نے اپنے اڑھائی پونے تین سال کے اندر ایک ڈیم کی بنیاد رکھی ہے۔
ڈیم نہ بنانے کا کون ذمہ دار ہے ، کیوں پاکستان کے اندر پانی کے ذخائر نہیں بنائے گئے، سینیٹر اعجاز چوہدری



