اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) ملکی سیاسی صورت حال اور پی ڈی ایم تقسیم کا معاملہ،جمعیت علماے اسلام کے امیر مولانا فضل رحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان آج (ہفتہ)کو اہم ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہو گا۔ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر رات کو ہو گی۔مولانا شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
مولانا فضل رحمان اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع



