پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں کورونا کے وار تیز، 12 علاقوں میں لاک ڈاؤن

لاہور (نیو ز ڈیسک) پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کورونا کے وار شدید ہوتے جا رہے ہیں ۔ کورونا کے واقعات بڑھنے پر مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جو 13 مارچ تک جاری رہے گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس فیز4 کی گلی نمبر 12 ڈبل ایف، ڈبل ڈی گلی نمبر 4، غازی روڈ آر بلاک فیز 2 ڈی ایچ اے،والٹن روڈ کی آفیسر کالونی گلی نمبر 8 اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہیراں روڈ اسلام پورہ کی گلی نمبر جی 2 سے جی 4، راجگڑھ گلی نمبر27، محلہ نیوچوبرجی پارک مکان نمبر 42 اے سے 46 اے، گلشن راوی مکان نمبر 390 اے سے 394 اے، راشد اسٹریٹ سوڈیوال مکان نمبر ایک سے چار، جی او آر 2 کی گلی نمبر7 اور وحدت کالونی ایف بلاک کے مکان نمبر57 سے 61 تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 52 افراد جاں بحق اور 1600 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ملک بھر میں تمام سیکٹر کھلنے کے بعد کورونا کے کیسز بڑھنا شروع ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر