عراقی ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عراقی ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے۔بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراق کے نائب وزیر خارجہ، ڈاکٹر صالح التمیمی پاکستان میں عراقی سفیر حامد لفطہ ، عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی اور عراقی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ ء عراق کے دوران عراقی ہم منصب فواد حسین ،اور عراق کی دیگر اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری،تعلیم، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہو گا۔وزیر خارجہ عراقی قیادت کو مسئلہ فلسطین، مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔پاکستان اور عراق کے مابین، او آئی سی، اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں، کی سطح پر دو طرفہ تعاون کا فروغ بھی زیر بحث آئے گا۔ وزیر خارجہ، ہر سال عراق جانے والے ہزاروں پاکستانی زائرین کی سہولت اور بہتر سفری انتظامات کیلئے، عراقی قیادت سے بات چیت کریں گے ۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر