اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ممبران نے سندھ طاس معاہدہ 1991 پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق توجہ طلب نوٹس جمع کروایا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبوں کے مابین پانی کے معاہدے 1991 میں شامل 10 ڈیلیز کے مطابق صوبہ سندھ سمیت دیگر صوبوں کو پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے ساتھ پانی کی تقسیم کے معاملے پر ناانصافی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس وقت دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے دوران غیر قانونی لنک کینالوں کو فوری بند کیا جائے ۔
دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے دوران غیر قانونی لنک کینالوں کو فوری بند کیا جائے، شازیہ مری



