اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری کا اہم بیان۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہرموثر اپوزیشن کا کردار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم غیر موثر اور غیر فعال ہے۔پی پی اور اے این پی کے بغیر ہم خیالوں کا اجتماع تو ہو سکتا ہے لیکن پی ڈی ایم کا اجلاس نہیں ۔ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے ،جمہوریت کی خاطر بدترین مخالفین کیساتھ بھی اتحاد کئے ۔انہوں نے تجیوز دی کہ متحدہ اپوزیشن آئی ایم ایف ملازمین بجٹ نامنظور تو کرے ۔ سرکاری جماعت کا آئینی طور پر حکومت کرنے کا جواز ختم ہو جائے گا ۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی قلیل ترین اکثریت کے حامل وزیراعظم اور سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ‘ہم ساتھ ہونگے۔ نالائق نااہل ناکام حکومت سے نجات کے لئے پی ڈی ایم ایکشن پلان کے پابند اور کاربند ہیں ۔ پی ڈی ایم چارٹر کے تحت فیصلے انفرادی نہیں کثرت رائے سے مشروط ہیں۔مہنگائی بے روزگاری سے تنگ عوام الناس اور معاشرے کے دیگر طبقات حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ملکی معاشی بدحالی کے ذمہ دار اور خاندانی خوشحالی مشن حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہے ۔
پی پی اور اے این پی کے بغیر ہم خیالوں کا اجتماع تو ہو سکتا ہے لیکن پی ڈی ایم کا اجلاس نہیں، نئیر حسین بخاری



