اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے ملاقات کر کے صوبے کو حصےکا پانے نہ ملنے کی شکایت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر نےحصےکا پانی نہ ملنے پر شکایت کی۔وزیرآبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ ٹی پی کینال سے پانی چوری کیا جا رہا ہے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا۔صوبائی وزیر کی ارسا کےخلاف شکایت پر وزیراعظم نے ارسا چیئرمین کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پانی کے معاملے پر کل اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ جس میں سندھ اور پنجاب کے ارسا نمائندے اور حکام شرکت کریں گے اجلاس میں پانی کی کمی اورصوبوں کی شکایت کاجائزہ لیاجائے گا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سیدنویدقمر نے سندھ میں پانی کی کمی کا مسئلہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا، نوید قمر نے کہا کہ ارسا کو بار بار کہا گیا شارٹیج کے وقت لنک کینالز کو نہ کھولا جائے، ارساکےمؤقف کو صرف ایک صوبہ نےتسلیم کیا، ممبرسندھ ارساکومیٹنگ میں زدوکوب کیا گیا، حکومت انکوائری کرے۔ڈپٹی اسپیکر نے کل وفاقی وزیرآبی وسائل کو بریفنگ کیلئے ایوان میں طلب کر لیا۔ادھر واٹر بورڈ حکام نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے شہری احتیاط سے پانی استعمال کریں، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرپائپ لائن پریشرکےباعث پھٹ گئی جس کی وجہ سے پانی پمپنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہو گیا ہے موٹروں کو محفوظ رکھنے کیلئےپمپنگ کوفوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے ادارے کا نام ہے، میرے خلاف ریفرنس سیاسی انتقام اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے۔سندھ کے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے جاری بیان میں کہا کہ نیب ریفرنس سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتیوں کے موقف کی تائید ہے۔سیاسی مخالفین کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک بار پھر عوام پر عیاں ہوگیا ہے۔ میرے خلاف ریفرنس سیاسی انتقام اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنس سندھ کے حقوق پر زبان بندی کے لئے نیازی سرکار کی ناکام کوشش ہے۔ سندھ کی آئینی و قانونی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔ نیب احتساب کا نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے ادارے کا نام ہے۔انہوںنے کہا کہ نیب ریفرنس کے ذریعے ڈرا دھمکا کر سندھ کے حقوق پر خاموش نہیں کیا جاسکتا۔ نیازی سرکار پیپلزپارٹی کے بغض میں اندھی ہوچکی ہے۔ پیپلزپارٹی نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔سہیل انور سیال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے سپاہی ہر طرح کے سیاسی انتقام کا سامنا کرنے کی جرات رکھتے ہیں۔ نیب کے جھوٹے الزامات کا عدالتوں میں سامنا کریں گے۔ سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش میں نیازی سرکار کو رسوائی نصیب ہوگی۔
وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، صوبے کو حصےکا پانے نہ ملنے کی شکایت کر دی



