ریاست مدینہ میں کمزور طبقہ کا خیال رکھا گیا اور طاقتور لوگوں کو قانون کے تابع بنایا گیا،وزیراعظم عمران خان کا سیرت محمدی میں تہذیبی اقدار کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ قانون کی حکمرانی اور انسانیت کی بھلائی کی بنیاد پر قائم ہوئی، مسلمانوں نے جب بھی ان اصولوں پر عمل کیا کامیاب ہوئے، جن ممالک نے ان اصولوں پر عمل کیا وہ ترقی کر گئے، جو اقوام قانون کی حکمرانی پر عمل نہیں کرتیں تباہ ہو جاتی ہیں، امید ہے مسلمان ممالک ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت محمدﷺکی سیرت مبارکہ میں تہذیبی اقدار کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد رباط اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حضور اکرمﷺ نے ریاست مدینہ کی بنیاد پر دنیا کی عظیم ترین تہذیب قائم کی جس کے دو بنیادی اصول قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست تھا، ہمارے پیغمبرﷺنے فرمایا تھا کہ ان کی صاحبزادی بھی اگر جرم کریں گی تو وہ سزا پائیں گی، دوسرا انہوں نے فرمایا کہ تم سے پہلے بہت سی اقوام اسی لئے تباہ ہوئیں کیونکہ انہوں نے طاقتورو امیر اور غریب اور کمزور لوگوں کیلئے الگ الگ قوانین بنا رکھے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جن اقوام میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی اور وہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے تو وہ جلد یا بدیر تباہ ہو جاتی ہیں جبکہ عظیم قومیں انصاف کے اصولوں پر عمل پیرا رہتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پیغمبرﷺنے انسانیت کی تاریخ میں فلاحی ریاست قائم کی اور پہلی مرتبہ ریاست نے غریبوں، یتیموں، بیوائوں اور کمزور طبقہ کی ذمہ داری قبول کی، پنشن کا نظام بھی خلیفہ دوئم حضرت عمر کے دور میں شروع ہوا اور ریاست نے بزرگ شہریوں کی امداد کی ذمہ داری لی، وہ ایک مثالی ریاست تھی، پہلے اس ریاست میں کمزور طبقہ کا خیال رکھا گیا اور دوسرے طاقتور لوگوں کو قانون کے تابع بنایا گیا، آج بھی ان عظیم اصولوں پر عمل کرنے والے معاشرے خوشحال ہیں جبکہ ایسے معاشرے جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی اور کمزور طبقات کا خیال نہیں رکھا جاتا وہ تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی ابھرتی ہوئی قوت چین نے 30 سال میں 70 کروڑ سے زائد افراد کو خط غربت سے نکالا اور 400 وزارتی سطح کے عہدیداروں کو بدعنوانی پر جیل بھجوایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم دیکھیں تو انسانی تاریخ میں 12 سال کے مختصر عرصہ میں سلطنت روم اور فارس کا اس عظیم انقلاب نے خاتمہ کر دیا کیونکہ اس ریاست مدینہ میں میرٹ پر عملدرآمد ہوتا تھا اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کے سنہری اصول ہی عظیم تہذیب اور بنانا ریاست میں فرق واضح کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسلمان ممالک ریاست مدینہ کے ان دو بنیادی اصولوں پر عمل کرکے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے، برصغیر کے عظیم شاعر علامہ اقبال نے بھی کہا تھا کہ مسلمانوں نے جب بھی ان اصولوں پر عمل کیا وہ کامیاب ہوئے۔\932

 



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر