اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر جنرل اسمبلی کی وزارتِ خارجہ آمد۔پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ تشریف لائے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا‘صدر جنرل اسمبلی والکن بوذکر ،کچھ ہی دیر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔والکن بوذکر اور وزیر خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ان مذاکرات میں علاقائی امن و سلامتی، اقوام متحدہ چارٹر میں دیے گئے زریں اصولوں کی پاسداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر جنرل اسمبلی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔جنرل اسمبلی کے صدر، وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔والکن بوذکر پہلے ترک ڈپلومیٹ ہیں جو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت کے منصب پر متمکن ہوئے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر