عمر میں چھوٹا ہوں، گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ عمر میں چھوٹا ہوں گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔صادق سنجرانی نے کہا کہ سیاست میں رواداری ہونی چاہیے، عمر میں چھوٹا ہوں سب کے پاس ووٹ مانگنے جاؤں گا، ہوسکتا ہے یوسف رضا گیلانی سے بھی ووٹ مانگنے چلا جاؤں، مجھے کسی کے پاس جانے کے لیے عار نہیںانہوں نے کہا کہ میں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ 4 سال کام کیا، نیشنل پارٹی کی قیادت سے رابطہ کیا، میں بی این پی مینگل سمیت ہر جماعت سے ووٹ مانگوں گا۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ تشریف لائے، انہوں نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں گزشتہ عرصے سے برداشت ختم ہورہی ہے، صادق سنجرانی نے ایوان کو بہت احسن طریقے سے چلایا، ان کے تین سالوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سینیٹ میں ایک ووٹ ہے مگر ہر ووٹ اہم ہے، جماعت اسلامی جمہوری پارٹی ہے، سنجرانی کی درخواست پر مشاورت کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر