پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش لاحاصل رہے گی، عثمان بزدار

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی سعی لاحاصل رہے گی،نااہل اور نالائق اپوزیشن ٹولے کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا منفی سیاسی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے، پی ڈی ایم پاکستان کی سیاسی تاریخ کا واحد اتحاد تھا جو بنتے ہی بکھر گیا، یہ لوگ کمیشن اور کک بیکس سے کمائی دولت کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے، ان کی تحریک تاریک ہو گئی ہے اور صرف گفتن، شنید اور برخاستن تک ہے، یہ استعفوں اور لانگ مارچ کی طرح تحریک چلانے کی بھی ہمت نہیں رکھتے. عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نااہل اور نالائق اپوزیشن ٹولے کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، عوام نے مسترد شدہ عناصر کو یکسر رد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی سعی لاحاصل رہے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی شفاف اور جرت مند قیادت کے ہوتے ہوئے ان کو قومی وسائل لوٹنے کا حساب دینا ہوگا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر