ٹکٹ چلا ہے بیان پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ٹکٹ چلا ہے کا بیان دینے پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا بیان کہ نوٹ نہیں چلا ٹکٹ چلا ہے کرپشن کے زمرے میں آتا ہے، ٹکٹ چلی ہے تو یہ بھی مجرمانہ فعل ہے نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا ٹکٹ چلنے کا بیان لالچ کے زمرے میں آتا ہے، ان کا یہ بیان الیکشن کمیشن میں لے جایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مریم نواز کے بیان کو الیکشن کمیشن میں لے جاسکتی ہے، میری نظر میں یہ خطرناک معاملہ ہے جس پر نااہلی ہوسکتی ہےپیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ علی حیدر گیلانی ٹیپ کی جو بھی ملکیت لے وہ الیکشن کمیشن میں پیش کرسکتا ہے، ملکیت لینے والے کو ٹیپ کیوں بنائی ارادہ بتانا ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ٹیپ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تو ایکشن بھی لینا ہوگا، سینیٹ الیکشن پر ٹیپ سے کیا اثر پڑتا ہے یہ کہنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں جو باتیں کی ثابت کرنا پڑتا، ٹیپ پوری آگئی لیکن یہ دیکھنا ہوگا کس ارادے سے بنائی گئی، ٹیپ میں صورت حال واضح ہورہی ہے جو خطرناک ہے



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر